Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہسپانوی جیولری برانڈ کا سعودی عرب میں مزید سٹورز کا افتتاح

مملکت کا چوتھا سٹور 4 اگست کو جدہ کے U WALK سنٹر میں کھلنے والا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
سعودی عرب میں ہسپانوی بہن بھائیوں پاؤلا اور ہیمبرٹ  کے جیولری برانڈPDPAOLA   کے دو مزید سٹور کھولے گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق  دمام میں النخیل مال اور مدینہ منورہ میں النور شاپنگ سینٹر میں ان شو رومز کا حالیہ دنوں افتتاح ہوا ہے۔
دارالحکومت ریاض کے پینوراما مال میں پہلے ہی PDPAOLA سٹور کھول دیا گیا تھا جب کہ مملکت کا چوتھا سٹور 4 اگست کو جدہ کے U WALK سنٹر میں کھولا جا رہا ہے۔
ہسپانوی برانڈ نے 2024 کی پہلی ششماہی میں مئی میں چین میں اپنا ایک سٹور کھولا اور موسم بہار کے دوران ساؤتھ امریکہ کے ملک پیرو میں بھی ایک شوروم کھولا گیا۔
برانڈ کی مالک ہمبرٹ نے سعودی عرب میں مزید سٹورز کھولنے کے بارے میں بتایا ’ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے برانڈ کی قیمیتں اور ڈیزائن مملکت کی مارکیٹ کے لیے نہایت مناسب ہیں۔

 امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان میں بھی سٹورز کھولے جائیں گے۔ فوٹو انسٹاگرام

ہمارے برانڈ کی شان یہ ہے کہ ہم زیوارت کو منفرد اور نئے ڈیزائنوں میں تخلیق کرتے ہیں جو  نفاست اور خوبصبورتی کے حوالے سے عصر حاضر کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔
ہماری خواہش ہے کہ اپنے برانڈ کی جانب نہایت احترام کے ساتھ سعودی خواتین کو راغب کریں۔
پاؤلا نے  بتایا کہ وہ بچپن سے ہی زیورات کا شوق رکھتی ہیں اور اپنے لیے زیورات خود تیار کرتی تھیں۔

ہمارے برانڈ کی قیمیتں اور ڈیزائن  مارکیٹ کے لیے نہایت مناسب ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

ہمارے برانڈ میں قدرتی قیمتی پتھروں کے ساتھ فنکارانہ انداز میں تیار کی گئی انگوٹھیاں، بالیاں، ہار اور بریسلیٹ پیش کئے جا رہے ہیں۔
ہم نے اپنے برانڈ کے آرام دہ اور ورسٹائل ڈیزائنز کو نئی جدت کے ساتھ پیش کیا ہے۔
پاؤلا اور ہیمبرٹ نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان میں مزید شوروم کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

شیئر: