Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ستمبر کے دوران فضائی ٹکٹوں کی قیمتیں کم رہیں گی؟

ستمبر میں ایئرلائنز ریزرویشن میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ (فوٹو سبق)
جدہ اور ریاض میں ٹریول ایجنسیوں اور مختلف عالمی فضائی بکنگ ایپس کے حکام کا کہنا ہے کہ  ستمبر کے پہلے نصف حصے میں غیر ملکی مقامات کے لیے ایئر لائنز کے ٹکٹوں کی قیمتیں کم ترین سطح دیکھی جارہی ہیں۔
ان ایجنسیوں نے اوسط قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کے اشارے دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ستمبر میں کم طلب کی وجہ سے فضائی سفر کی قیمتیں کم رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ توقعات یہ ہیں کہ نومبر کے وسط تک ٹکٹوں کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہو گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پروازوں کی بکنگ میں مہارت رکھنے والے ایک نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ اعدادوشمار کے مطابق بیرون مملکت اور خاص طور پر قریبی مقامات کے لیے ٹکٹوں کی اوسط قیمتی کمی ظاہر کر رہی ہیں۔
سبق کے سروے کے مطابق ستمبر میں قاہرہ  کے لیے سب سے کم قیمت والی ایئرلائنز کے ٹکٹ کی قیمت 800  ریال تک ہے جبکہ دبئی کے لیے کرایہ 700 ریال تک پہنچا ہوا ہے۔
ایک عرب کمپنی برائے پسنجر خدمات کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ستمبر کے پہلے نصف میں ایئرلائنز ریزرویشن میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہیں اس حوالے سے قریبی منزلوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں کمی ہوسکتی ہیں۔
ایک ٹریول کلب کے جنرل مینجر نے بتایا کہ سعودی عرب کے قومی دن کی تعطیل بھی ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کا سبب بنے گی خاص طور پر ڈومیسٹک مقامات کے لیے ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمی کا یہ سلسلہ نومبر تک رہے گا اس کے بعد قیمتیں بڑھنے لگیں گی۔ 
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں فضائی ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ انفرادی مسافر اور ریٹائرڈ طبقہ اٹھائے گا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس وقت نیا تعلیم سیشن شروع ہو چکا ہے۔ اس وجہ سے بھی فیملیز مصروف ہو چکی ہیں۔
جدہ میں ایک انٹرنیشنل ایجنسی کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ بہت سی ایئرلائنز نے ستمبر کے لیے مختلف آفرز کی ہیں جن میں یورپی مقامات  اور چھٹیوں کے  پیکیج بھی پیش کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ  ستمبر میں 94 ویں سعودی یوم وطنی کی چھٹی پر فضائی سفر کی بکنگ کی شرح میں اضافہ بتدریج ہورہا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: