Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران کہاں جانا چاہتے ہیں؟

عرب ممالک میں مصر سرفہرست ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں ٹورازم اینڈ ٹریول ایجنسیوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران 10 بین الاقوامی مقامات سعودیوں کو اپنی طرف متوجہ کیے ہوئے ہیں اور وہ وہاں تعطیلات گزارنا چاہتے ہیں۔
مملکت میں آئندہ ہفتے سے تمام اداروں میں عید الاضحی کی تعطیلات شروع ہونے والی ہیں جبکہ سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات اس ہفتے سے شروع ہوچکی ہیں۔
سبق ویب کے مطابق ایک ٹورازم کمپنی کے جنرل مینجر برائے ٹورازم مارکیٹنگ محمد زین نے بتایا اس مرتبہ یورپی ممالک سعودیوں کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں ان میں سپین، اٹلی، یونان، ترکیہ، روس جبکہ عرب دنیا میں قطر، مصر شامل ہیں۔
ٹویولرز سروسز میں ٹورازم ڈائریکٹر توفیق ابو الوفا کا کہنا ہے عرب ممالک میں قاہرہ سب سے پہلے ہے۔ اس وقت عید تعطیلات کے  لیے خریدے جانے والے دس ٹکٹوں میں سے 3 سے 4 مصر اور اس کے بعد یورپی ممالک کا نمبر آتا ہے ان میں اٹلی، سپین اور شمالی یورپ کے شامل ہیں۔
ایک ٹریول اینڈ ٹورازم کی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ آپریشنز ناھد الاحمد نے بتایا کہ اس مرتبہ عید الاضحی کے لیے ریزرویشن کے حوالے سے سب سے زیادہ مانگ اٹلی کی ہے اس کے بعد تھائی لینڈ، سپین اور لندن کا نمبر ہے۔ جہاں تک عرب ممالک کا تعلق ہے تو گرم موسم کے باوجود سعودی خاندان دبئی، قاہرہ، شرم الشیخ اور قطر جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
 پرکشش پیشکشوں کی وجہ سے مصر عرب ممالک میں اس وقت بکنگ کے حوالے سے سرفہرست ہے۔
ٹریول ایجنسی کے ڈائریکٹر بندر الشیخ کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ عید الاضحی کی تعطیلات میں دس اہم غیرملکی مقامات سعودیوں کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں ان میں اٹلی، روس، تھائی لینڈ، جنوبی افریقہ، ہالینڈ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ شمالی یورپ خاص طور پر کروز ٹرپ، لندن، مالدیپ اور ملائیشیا شامل ہیں۔ عرب ممالک میں مصر، دبئی اور قطر شامل ہیں۔ جن ممالک کے لیے زیادہ ٹکٹ طلب کیے جارہے ہیں وہاں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔
ٹورازم کمپنی کے ڈائریکٹر وائل وجیہ نے بتایا عرب ممالک میں دبئی اور قاہرہ کے علاوہ یورپی و دیگر ممالک میں اٹلی، سپین، یونان اور لندن اس کے علاوہ ترکیہ، انڈونیشیا اور بالی شامل ہیں۔
 غیرملکی ٹورازم پروگرام کے ماہر خالد باوزیر نے بتایا  لندن، اٹلی، ترکیہ، تھائی لینڈ، ملائیشیا، انڈونیشیا اور آذربائیجان شامل ہیں اسی طرح عرب ممالک میں مصر،دبئی اور قطر جانا زیادہ پسند کررہے ہیں۔
ایک ٹورازم کمپنی کے سی ای او مازن الزبیدی نے کہا کہ اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے علاوہ یورپی کروز ٹرپس بھی سعودیوں کی تعطیلات کا حصہ بن رہی ہیں۔ عرب ممالک میں مصر، دبئی اور دوحہ بکنگ کے حوالے سے زیادہ توجہ حاصل کیے ہوئے ہیں۔
انٹرنیشنل ٹریولنگ ٹورز کے جنرل مینجر محی الدین حمودہ نے بتایاعید الاضحی تعطیلات پر بیرون ملک سفر کے خواہشمند شہری عرب دنیا میں مصر کی بکنگ کرا رہے ہیں یا پھر اٹلی، ترکیہ، پیرس اور آذربائیجان کی جانب متوجہ ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: