ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے جولائی کے آخر اور اگست 2024 کے آغاز میں مسافروں کی آمد و رفت کا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آپریٹ کرنے والی کمپنی مطارات الریاض (ریاض ایئرپورٹس کمپنی) نے جمعرات کو اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا کہ یکم اگست 2024 کو ایئرپورٹ نے ایک دن میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اس دن ایئرپورٹ پر ایک لاکھ 30 ہزار مسافروں کی آمد و رفت ہوئی جبکہ اس سے قبل 25 جولائی کو یہ تعداد ایک لاکھ 25 ہزارمسافر تھی۔
#مطار_الملك_خالد الدولي يحقق أرقاماً قياسية ويتجاوز معدلاته التشغيلية الأعلى في تاريخ المطار.#مطارات_الرياض pic.twitter.com/PRrT7fb8S6
— مطارات الرياض (@riyadhairports) August 22, 2024