Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر کی پیسیفک آئی لینڈز فورم کے دوران ڈونگا کے ولی عہد سے ملاقات

دوطرفہ تعلقات اور انہیں بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے پیسیفک آئی لینڈز فورم کے موقع پر جمہوریہ ڈونگا کے ولی عہد سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کےمطابق ملاقات میں عادل الجبیر نے سعودی قیادت کی جانب سے ڈونگا کی ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
ملاقت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور انہیں بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 بعد ازاں ڈونگا کے ولی عہد نے سعودی وزیر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، جس میں آسٹریلیا میں سعودی سفیر اور ٹونگا میں غیرمقیم سفیر سلطان بن خزیم نے بھی شرکت کی۔

شیئر: