Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں ایم پاکس کا کیس ریکارڈ، غیرملکی مریض آئسولیٹ

کیس کی تشخیص وزارت کی لیبارٹریوں میں کی گئی۔( فوٹو: روئٹرز)
اردن کی وزارت صحت نے پیر کو ایم پاکس کے پہلے کیس کا اعلان کیا ہے۔ اردن میں مقیم ایک غیرملکی میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔
اردن کی خبر رساں ایجنسی پیٹرا کے مطابق متاثرہ شخص کی عمر 33 سال ہے۔ جلد پر خارش کی  شکایت پر کیس کی تشخیص وزارت کی لیبارٹریوں میں کی گئی۔
متاثرہ شخص اس وقت آئسولین میں ہےJ جہاں اس کی صحت مستحکم بتائی جاتی ہے تاہم مریض کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔
وزارت کا کہنا ہے’ وہ ایم پاکس کا پھیلاو روکنے کے لیے نگرانی جاری رکھے گی۔
یاد رہے اردن میں 8 ستمبر 2022 کو بھی ایک کیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ صورتحال پر کامیابی پر قابو پایا گیا، مریض بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہوگیا۔

شیئر: