Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 3 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر74 روپے 26 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 88 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 43 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 89 پیسے، کویتی دینار کی 912 روپے 27 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 46 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے5  پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے، صفر پیسے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 91 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 46 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 54 پیسے جبکہ قیمت فروخت 76 روپے 19 پیسے رہی۔

شیئر: