Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کی سمگلنگ پر خاتون اور قتل کیس میں غیرملکی کو سزائے موت

مکہ مکرمہ ریجن میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’ مکہ مکرمہ ریجن میں منگل کو منشیات کی سمگلنگ  اور قتل کیس میں خاتون سمیت دو غیرملکیوں کو سزائے  موت دی گئی ہے‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ’پاکستانی شہری علی اکبر نور احمد  نے سعودی شہری سعود بن علی بن بخیت الشیبانی کو سر پر تیز دھار آلے سے وار کیا اور پھر اسے گاڑی سے کچل دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی‘۔
سیکیورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کیا اور تحقیقات کے نتیجے میں جرم ثابت ہوگیا۔ عدالت نے تمام شواہد اور اقبالی بیان کی روشنی میں فیصلہ سنایا۔
  ایوان شاہی نے بھی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا جس پر منگل 3 ستمبر 2024 کو مکہ مکرمہ ریجن میں سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔
علاوہ ازیں مکہ مکرمہ ریجن میں منشیات کی سمگلنگ پر ایک نائجیرین خاتون فاوسات بالجون ابایومی کو سزائے موت دی گئی۔
وزارت کا کہنا تھا  ’سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے خاتون کو مملکت میں کوکین کی سمگلنگ پر گرفتار کیا اور تمام شواہد کے  ساتھ عدالت کے حوالے کیا۔
اقبال جرم اور شواہد کی روشنی میں عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ جاری کیا۔ جس پر منگل 3 ستمبر 2024 کو مکہ مکرمہ ریجن میں عملدرآمد کیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: