عسیر کے روایتی کھانوں پر بننے والی فلم کے لیے انٹرنیشنل ایوارڈ
عسیر کے روایتی کھانوں پر بننے والی فلم کے لیے انٹرنیشنل ایوارڈ
جمعرات 5 ستمبر 2024 21:08
دستاویزی فلم عسیر کی علاقائی ثقافت اور دلکش مناظر کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے پُرفضا خطے عسیر ریجن کے خاص علاقائی کھانوں سے متعلق بنائی جانے والی فلم نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ’Adventures in Saudi: Taste of Aseer‘ فلم کے لیے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کلچر، آرٹس اینڈ ٹورازم انٹرنیشنل فوڈ فلم مینو 2024 ایوارڈز علاقائی کھانوں کی کیٹیگری سے متعلق ہے۔
سعودی عرب کے قومی سیاحتی گروپ ’سعودی، ویلکم ٹو عریبیہ‘ اور براڈکاسٹ کمپنی CNBC کے تعاون سے بنائی جانے والی یہ فلم عسیر کے ثقافتی کھانوں پر مبنی ہے اور علاقائی مناظر اور ثقافت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
فلم میں عسیر ریجن سے متعلق قدرتی خوبصورتی، سرسبز پہاڑوں، علاقے کے تازہ اور مزیدار پھلوں کے علاوہ روایتی اور ثقافتی انداز کے کھانوں کے متعلق بتایا گیا ہے۔
فلم میں پہلی بار سعودی عرب آنے والے سیاح میک کینڈی اور ان کی منگیتر میبیل چیڈ کے تاثرات دکھائے گئے ہیں وہ کیسے عسیر کے مقامی افراد کی مہمان نوازی اور اس سرزمین کے عمدہ ذائقوں کے خاص تعلق سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
دستاویزی فلم میں جوڑے کو عسیر ریجن کے خاص مقام سودہ میں دھند میں چھپی پہاڑی وادیوں میں پیدل سفر کرتے ہوئے گیا ہے جو یہاں صدیوں پرانی کھانا پکانے کی ترکیب اور روایتی انداز سے کھانے کے انداز کو پسند کرتے ہیں۔
فلم کو ملنے والا بین الاقوامی ایوارڈ مملکت کی مستحکم ثقافتی روایات اور قدرتی حسن پیش کرنے والی منزل کے ساتھ مملکت کی بڑھتی ہوئی ساکھ کو اجاگر کرتا ہے۔
سعودی ٹورازم اتھارٹی ان کوششوں کی تعریف کرتی ہے جو بین الاقوامی پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے مملکت کے خاص علاقوں کو نمایاں کرنے والی ایسی کہانیاں دکھانے کے لیے کی جاتی ہیں۔
مملکت نے ای ویزا پروگرام کے ذریعے سفری سہولیات میں مزید آسانی کر دی ہےاور جی سی سی ممالک کے رہائشیوں، انگلینڈ، امریکہ یا شینگین ویزا ہولڈرز سمیت 66 ممالک کے سیاح آن لائن ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں