عسیر کے علاقے میں کافی کے کاشتکاروں، کاروباری افراد اور شائقین کو کافی کی کاشت اور خشک کرنے میں جدید مہارتیں فراہم کی جائیں گی۔
مختلف ورکشاپس میں کافی کی نرسری کا انتظام، کھیت کی تیاری، سایہ دار درختوں کی دیکھ بھال اور فرٹیلائزیشن کی جدید تکنیک کے طریقوں سے آگاہی دی جائے گی۔
عسیر پروگرام کا مقصد جازان اور باحہ میں اسی طرح کی ورکشاپس کے کامیاب انعقاد سے 450 سے زائد کسان مستفید کرنے کے بعد جنوبی علاقوں میں کافی کی کاشت کو بہتر بنانا ہے۔ پروگراموں میں مملکت میں کافی سے متعلق ثقافتی ورثے کو شامل رکھا جائے گا۔
مملکت میں کافی کی صنعت میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے قائم کی گئی اکیڈمی میں کاشت، پیداوار، تشخیص اور دیگر انتظام و انصرام کے علاوہ کاروبار سے متعلق تربیتی سیشن بھی ہوں گے۔
اکیڈمی پروگرام میں شریک افراد اس شعبے میں اپنی اہلیت بڑھا سکتے ہیں اور مارکیٹ میں کافی کے شعبے میں پائیدار ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں، شرکاء کو تسلیم شدہ سرٹیفیکیٹ دیئے جائیں گے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں