Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں ’المقر محل‘ محنت اور محبت کی لازوال داستان

جنگلی حیات کے مسکن اس علاقے کو شاندار محل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو کیو پیڈیا
سعودی عرب کے عسیر ریجن کے النماص گورنریٹ میں واقع المقر محل ایک انسان کی محنت اور محبت کے جذبے کے ساتھ تاریخ اور ثقافتی روایات کی خوبصورت داستان پیش کرتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق المناص کے سیاحتی مقام پر موجود یہ تاریخی محل محبت کرنے والوں کے لیے پوشیدہ خزانہ ہے جو تاحال پوری دنیا کے سامنے نہیں آیا۔
المقر محل میں قائم عجائب گھر میں اسلامی تاریخ کے قدیم ترین نسخے موجود ہیں، جن میں  قرآن پاک کے  ہاتھ سے لکھے گئے ہزاروں نادر نسخے شامل ہیں۔
محل کے عجائب گھر میں موجود مخطوطات کے بارے میں محمد المقر نے بتایا ہے ’ملک بھر سے خاص طور پر جنوبی علاقے کے لوگوں نے بہت اہمیت کے حامل تاریخی نسخے دئیے ہیں۔‘
المقر محل عالمی ثقافتوں کا مجموعہ ہے جس کے اندرونی حصے میں ہزاروں اسلامی نقش  و نگار ہیں، اس کی دیواروں پر اموی اور عباسی تہذیبوں کی تعمیراتی تفصیلات موجود ہیں۔
المقر پیلس کی تعمیر کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں اس کی تکمیل حیران کن طور پر35 سال پر محیط ہے جب کہ تعمیر میں 80 ملین ریال لاگت آئی۔
عسیر ریجن کے گرد و نواح سے تقریبا 20 لاکھ سے زائد پتھروں کو اکٹھا کر کے یہ محل تعمیر کیا گیا ہے جو مقامی ورثے کی خاص نشانی ہے۔

سطح سمندر سے 2400 میٹر بلندی پر واقع جنگلی حیات کے مسکن اس علاقے کو ایک شاندار محل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
محمد المقر نے بتایا ہے کہ اس محل تعمیر کرنے کا میرا سفر طاقتور دریافت سے ہوا جو ایک دعائیہ نسخہ تھا جو میرے والد نے وفات سے قبل تحریر کیا تھا۔

اس محل کے ذریعے اپنے خاندان کی میراث کو جوڑ کے رکھنے کی جستجو میرے لیے رہنما قوت بن گئی اس کا آغاز میں نے قدیم مخطوطات اکٹھے کر کے کیا۔
المقر نے بتایا ’چھوٹی عمر میں یتیم ہونے کے بعد اپنی تعلیم میں بہت سے چیلنجوں کا سامنا کیا لیکن ثابت قدمی سے اپنے والد کی تحریروں سے حوصلہ افزائی لی جو قابل قدر دانشور تھے۔‘

تاریخی گاؤں میں تعمیرکردہ یہ محل سیاحوں کے کھول دیا گیا ہے، اس محل کی سب سے نمایاں خصوصیات میں سے ایک اس کا فلکیاتی ڈیزائن ہے۔
محل کے گرد 360 سے زائد کھڑکیوں کے ذریعے سورج کی روشنی اور شعائیں محل کے اندر داخل ہوتی ہیں۔

المقر محل پر سات گنبد تعمیر کیے گئے ہیں جن پر تاج رکھے ہیں وہ دنیا کے براعظموں کی علامت ہیں، سال کے 365 دنوں کے حوالے سے محل میں 365 سے ستون ہیں۔
 

شیئر: