مکہ، عسیر اور جازان میں آئندہ ہفتے کے آخر تک شدید بارشیں متوقع
بارش سے مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقے بھی متاثر ہوں گے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے توقع ظاہر کی ہے کہ مکہ مکرمہ، عسیر اور جازان میں آئندہ ہفتے کے آخر تک شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے العقیل نے کہا کہ تیز اور گرد آلود تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے بعد بارشیں شروع ہوسکتی ہیں۔
العقیل نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں ہونے والی بارشوں سے جدہ گورنریٹ بھی متاثر ہوگا اور بادل مشرقی سمت سے مغربی سمت کی جانب بڑھیں گے۔
العقیل نے توقع ظاہر کی کہ بارش سے مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقے جبکہ عسیر اور جازان کے مختلف حصے بھی بارش سے متاثر ہوں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں