Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اس ہفتے سکول تعطیلات، سفر کے لیے سب سے زیادہ بکنگ کہاں کی گئی؟

ریاض اور مکہ کے ہوٹلوں کی بکنگ بھی زیادہ ہوئی ہے۔ (فوٹو سبق)
اس ہفتے جمعرات سات نومبر 2024  کو سعودی سکولوں میں پہلے سمسٹر کا اختتام ہو جائے گا اور سکولوں میں تعطیلات شروع ہو جائیں گی۔ تعطیلات کا یہ سلسلہ 16 نومبر 2024 سنیچر تک رہے گا۔
اس موقع پر مختلف ٹورازم اورٹریول ایجنسیوں کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ شہری بچوں کے ساتھ کہاں تعطیلات گزارنا چاہتے ہیں اور سب سے زیادہ بکنگ کہاں کے لیے ہو رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹریول اور ٹورازم ایجنسیوں کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں سعودی شہریوں نے ملکی اور غیرملکی مقامات کی بکنگ کرانا شروع کر دی ہے۔
ایک ٹریول کلب کے جنرل مینجر نے کہا کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض میں ہوٹلوں کی اس وقت بہت زیادہ مانگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت مملکت کا موسم بھی بہت اچھا ہے اور یہی موسم عمرہ کے لیے سعودی شہریوں کو بہت اچھا لگتا ہے۔ اسی طرح ریاض سیزن بھی جاری ہے جس کی وجہ سے ریاض کے ہوٹلوں کی بکنگ بھی ہو رہی ہے۔
ایک ٹریول ماہر کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کے دوران ایئرلائنز کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت وسط ایشیا کے کئی ممالک جیسے تھائی لینڈ، مالدیپ کے سفر کے لیے بہت زیادہ بکنگ ہو رہی ہے وہیں دوسری جانب دبئی، قطر، قاہرہ، روس، ابوظبی، تھائی لینڈ اور ماریشش کی بھی بکنگ ہو رہی ہے۔
ایک ٹریول ایجنسی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں مصر کے لیے بکنگ اس وقت سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ تھائی لینڈ اور ویتنام بھی ہیں۔
ایک سیاحتی کمپنی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے یہاں مصر، دبئی اور دوحہ ان تعطیلات میں سرفہرست ہیں۔ اسی طرح ریاض اور عمرہ موسم کی وجہ سے مکہ اور ریاض کے ہوٹلوں کی بکنگ بھی بہت کرائی جا رہی ہے۔
ایک ٹورازم کمپنی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اس وقت درجنوں سیاحتی پیکیج موجود ہیں جو سعودی سیاحوں کو اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: