Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کا امیر کویت سے شیخ بدر ناصر الحمود الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت

شاہ سلمان اور ولی عہد نے الگ الگ تعزیتی پیغامات روانہ کیے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قیادت نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے شیخ بدر ناصر الحمود الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الگ الگ تعزیتی پیغامات روانہ کیے ہیں۔
سعودی ولی عہد نے اپنے کویتی ہم منصب شیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح کو بھی تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
یاد رہے شیخ بدر ناصرالحمود الجابر الصباح 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی نماز جنازہ بدھ کو ادا کی گئی۔

شیئر: