Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوت سماعت و گویائی سے محروم سعودی جوڑے نے ریستوران کھول لیا

بارکوڈ کے ذریعے من پسند کھانے کا انتخاب کرتے ہیں۔۔(فوٹو: سکرین شاٹ الاخباریہ)
قوت سماعت و گویائی سے محروم سعودی جوڑے نے قطیف میں مملکت کی سطح پر پہلا ریستوران کھولا ہے جس کے تمام کارکن قوت سماعت و گویائی سے محروم ہیں۔
ریستوران میں اشاروں کی زبان سے تمام امور انجام دیے جاتے ہیں۔  ٹیبل پر بھی اشاروں کی زبان سیکھانے کےلیے کتابچے رکھے گئے ہیں۔
سعودی ٹی وی چینل الاخباریہ نے اپنی نوعیت کے منفرد ریستوران پرایک دستاویزی پروگرام کیا۔
 اشاروں کی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے ریستوران کے مالک حسین نے بتایا کہ’ ہوٹل کو کھولنے اور اسے قائم کرنے کےلیے والدین کا بہت بڑا حصہ ہے‘۔
’گھر کے ہرفرد نے تعاون کیا اور آج یہ ریستوران کامیابی کے اپنے سفر کی جانب گامزن ہے‘۔
اہم بات یہ ہے کہ حسین اور ان کی اہلیہ ارینا نے امریکہ سے بزنس مینجمنٹ میں ماسٹرز کیا اور واپس آنے کے بعد اپنے خیال کو عملی شکل دینے کےلیے مصروف ہو گئے۔
ریستوران میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔ گاہکوں کی کی سہولت کےلیے بارکوڈ فراہم کیا جاتا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے من پسند کھانے کا انتخاب کرتے ہیں۔
 ایک وزیٹر کا کہنا تھا’ یہاں آکر عجیب طرح کا احساس ہوتا ہے جو عام ریستوران میں نہیں ہوتا، یہاں خاموشی ہوتی ہے کسی قسم کا شوروغل نہیں ہوتا‘۔
کاونٹرپر وزیٹرز کی سہولت کےلیے سمارٹ سکرین کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے  اپنی پسند کے کھانے کا آرڈر دے سکتے ہیں۔

شیئر: