امام حرم شیخ یاسر الدوسری جنوبی افریقہ کا دورہ کریں گے
جمعرات 12 ستمبر 2024 9:54
’حکومتی ذمہ داران سے ملاقات کے علاوہ مسجد السلام میں جمعہ کا خطبہ دیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
امام و خطیب حرم شیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری آج جمعرات کو جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرکاری دورے کے دوران وہ جنوبی افریقہ کے متعدد حکومتی ذمہ داران سے ملاقات کے علاوہ جوہانسبرگ کی جامع مسجد السلام میں جمعہ کا خطبہ دیں گے۔
شیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری جنوبی افریقہ کے اسلامی مراکز کا دورہ کریں گے اور وہاں کی دینی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ امام حرم شیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری کا دورہ وزارت اسلامی أمور، دعوت و ارشاد کے منصوبے کے مطابق ہے جس میں وزارت ائمہ حرمین کے مختلف ممالک کے دورے کرواتی ہے جن کا مقصد حرمین شریفین کے پیغام اور اسلام کی وسطیت کو نمایاں کرنے کے علاوہ سعودی عرب کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔