Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 13 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 28 پیسے ہو گئی ہے۔

 

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 11 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 73 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے صفر پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 722 روپے 49 پیسے، کویتی دینار کی 911 روپے 80 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 29 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے، صفر پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے، 85 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے، 19 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے، 74 پیسے رہی جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے، 85 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے، 5 پیسے رہی۔

شیئر: