بدھ کو جزوی چاند گرہن ہوگا : فلکیاتی کمیٹی
’چاند گرہن صبح 5 بجکر 12 منٹ اور 6 بجکر کر 15 منٹ تک ہوگا‘ (فوٹو: عکاظ)
کل بدھ کو فجر کے وقت جزوی طور پر چاند گرہن ہوگا جو سعودی عرب میں 2024 کے دوران واحد گرہن ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں چاند ڈوبنے سے پہلے اور سورج طلوع ہونے سے قبل گرہن کا آغاز ہوگا۔
جدہ میں فلکی علوم کی کمیٹی کے سربراہ ماجد أبو زاہرہ نے کہا ہے کہ ’چاند گرہن آیشیا ، افریقہ، امریکہ اور قطب جنوبی و شمالی میں 3 گھنٹے 3 منٹ تک رہے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے وقت کے مطابق چاند گرہن صبح 5 بجکر 12 منٹ اور 6 بجکر کر 15 منٹ تک ہوگا‘۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ’سال رواں 2024 کے دوران یہ واحد گرہن ہے جو سعودی عرب سے دیکھا جائے گا‘۔
انہوں کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں گرہن کے آغاز سے 32 منٹ بعد یہ اپنے عروج کو پہنچے گا‘۔