Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے چار بچے فریزر میں دم گھٹنے سے ہلاک

پولیس کے مطابو ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں تین سے چھ برس کے درمیان تھیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
شمال مشرقی نمیبیا میں چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے ایک ناکارہ فریزر میں پھنس جانے سے چار کمسن بچے ہلاک ہو گئے۔
زمبیزی کے علاقائی پولیس کمانڈر اینڈریاس شیلو نے اے ایف پی کو بتایا کہ بچے، جن کی عمریں تین سے چھ برس کے درمیان تھیں، پیر کو فریزر میں چھپے جس کے بعد فریزر کا دروازہ لاک ہو گیا اور ہلاک ہو گئے۔
شیلو نے کہا کہ ’فریزر پر ایک ہک تھا جسے صرف باہر سے کھولا جا سکتا تھا۔ وہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک پھنسے رہے اور ان کا دم گھٹ گیا۔‘
صوبائی پولیس سربراہ نے کہا کہ دو بچے فریزر کے اندر ہی دم توڑ گئے جبکہ باقی دو کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچے تو انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔‘
بچوں میں سے ایک کی ماں کو اس لرزہ خیز واقعہ کا اس وقت پتا چلا جب وہ اپنے بیٹے کو پکارنے پر جواب نہ ملنے کے بعد اسے ڈھونڈنے گئی۔

شیئر: