Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حماس کا اسرائیل پر 7 اکتوبر کو حملے کا فیصلہ غلط تھا، فلسطینی سروے

57 فیصد نے جارحیت کا آغاز غلط ، 39 فیصد نے درست قرار دیا ہے۔ فائل فوٹو روئٹرز
فلسطین سینٹر فار پالیسی اینڈ سروے ریسرچ ( پی ایس آر) کی جانب سے ستمبر کے اوائل میں کرائے گئے سروے میں غزہ والوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ حماس کا 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کا فیصلہ غلط تھا۔
برطانوی نیوز ایجنسنی روئٹرز کے مطابق منگل کو شائع ہونے والے سروے میں اس حملے کی حمایت کرنے والوں میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر تباہ کن حملے کئے۔
غزہ پٹی کےعلاقے میں کئے جانے والے سروے کے مطابق 57 فیصد افراد نے کہا ہے جارحیت کے آغاز کا فیصلہ غلط تھا جب کہ 39 فیصد نے اس فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔
فلسطین سینٹر فار پالیسی اینڈ سروے ریسرچ پول میں 7 اکتوبر کے بعد پہلی بار یہ بات سامنے آئی ہے کہ غزہ میں بسنے والے جواب دہندگان کی اکثریت نے اس فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔
مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینیوں کے خیال میں بھی  اسرائیل پر حملے کا فیصلہ درست ہونے کے جواب میں کمی آئی ہے حالانکہ وہاں موجود 64 فیصد نے اسے درست کہا لیکن جون میں کئے گئے سروے میں یہ تعداد 57 فیصد رہی۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ اکتوبر سے غزہ کی پٹی کو  تباہ کرنے والے اسرائیلی فوجی حملوں میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے جواب میں جنگ کا آغاز ہوا، حماس کے حملے میں 1200  اسرائیلی مارے گئے اور 250 افراد کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

حماس تحریک غزہ اور مغربی کنارے میں فتح سے زیادہ مقبول رہی ہے۔ فوٹو اے ایف پی

فلسطین سینٹر فار پالیسی اینڈ سروے ریسرچ کے مطابق 1200 افراد سے سوالات کئے گئے جن میں 790 مغربی کنارے اور 410 کا تعلق غزہ سے ہے، سروے میں غلطی کا امکان 3.5 فیصد  بتایا گیاہے۔
حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد ہونے والے سروے پول میں غزہ اور مغربی کنارے میں جواب دہندگان کی اکثریت نے حملے کا فیصلہ درست قرار دیا تھا جس میں غزہ سے زیادہ مغربی کنارے کی حمایت شامل تھی۔
منگل کو جاری ہونے والے سروے پول میں 7 اکتوبر کے بعد پہلی بار یہ بات سامنے آئی ہے کہ مغربی کنارے اور غزہ میں حملے کے حق میں بیک وقت نمایاں کمی ظاہر کی گئی ہے۔
سروے میں مجموعی طور پر غزہ اور مغربی کنارے کے 54 فیصد جواب دہندگان کی اکثریت نے اس فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔

یہ بات پہلی بار سامنے آئی ہےغزہ میں اکثریت نے فیصلہ غلط قرار دیا۔ فوٹواے ایف پی

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے اگست میں حماس پر الزام لگایا  تھا کہ وہ سروے کے نتائج کو جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ 7 اکتوبر کو حماس کی حمایت کا جھوٹا اظہار کیا جا سکے۔
فلسطین سینٹر فار پالیسی اینڈ سروے ریسرچ نے کہا ہے کہ اس الزام کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
سروے میں غزہ میں جواب دہندگان کی تعداد میں 38 سے 35 فیصد کمی دیکھی گئی جنہوں نے کہا کہ وہ حماس کی حمایت کرتے ہیں لیکن حماس تحریک غزہ اور مغربی کنارے دونوں میں فلسطینی صدر محمود عباس کی قیادت میں فتح سے زیادہ مقبول رہی ہے۔

شیئر: