Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں جمعرات 19 ستمبر کو سونے کی قیمت کیا رہی؟

پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 68 ہزار اور 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ بدھ کو اس کی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے ہوگئی ہے۔
اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار اور 12 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت آج بھی 2,950 روپے برقرار رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2,529 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں فی اونس 8 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 2 ہزار 577 ڈالر ہوگئی ہے۔

شیئر: