Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 19 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 91 پیسے ہو گئی ہے جبکہ بدھ کو اس کی قیمت 278 روپے 4 پیسے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں آج سعودی ریال کی قدر 74 روپے 5 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 66 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قیمت 737 روپے 38 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 88 پیسے، کویتی دینار کی 911 روپے 22 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے، 2 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے، 7 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے، 8 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے، 63 پیسے رہی جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے، 7 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے، 3 پیسے رہی۔

شیئر: