Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی گلوبل پروجیکٹ کے مغربی ساحل پر لگژری ریزورٹس ’نجومہ‘

سیاحوں کو ریڈسی ریزورٹ آمد کے مرکز سے کشتی کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
سعودی عرب کے ریڈ سی گلوبل پروجیکٹ کے زیرنگرانی مملکت کے مغربی ساحل پر نسبتاً اچھوتا اور تازہ ترین لگژری ریزورٹس کا منصوبہ ’نجومہ‘ رٹز کارلٹن ریزورٹ جزیرہ امھات میں واقع ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ شاندار منصوبہ مملکت آنے والے سیاحوں کو سعودی عرب کی فطرت، ثقافت اور روایتی پکوان سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ریڈ سی انٹرنیشنل ائیرپورٹ ایسی جگہ واقع ہے جہاں وسیع صحرا بحیرہ احمر کے ساحل سے ملتا ہے۔
یہاں آنے والے سیاحوں کو ریڈسی ریزورٹ آمد کے مرکز سے کشتی کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے یا اگر موسم مناسب ہو تو سمندری جہاز ’نجومہ‘ تک لے جاتے ہیں۔
پانی کے اوپر بنائے گئے ولا سے تاحد نظر فیروزی اور نیلگوں پانی اور قریب آنے والے غروب آفتاب کے نظارے انتہائی دلکش ہیں۔
پانی کے اوپر اور ساحل سمندر پر کل 63 ولاز ہیں اور شیل سے مشابہہ گنبد  نما ولا کے ساتھ ایک پرائیویٹ پول ہے۔
ولا کے تمام کمروں میں موجود کھڑکیوں سے دوربین کے ذریعے رات کے وقت ہر طرح کی آلودگی سے پاک آسمان پر ستاروں کا مشاہدہ کرنے کے لیے دلفریب نظارے پیش کرتے ہیں۔

نجومہ میں آنے کے بعد سب سے پہلا نظارہ جو آپ کو متاثر کرے گا وہ کسی دوسری دنیا کا حقیقی احساس ہے جہاں ہر ولا میں مہمانوں کے لیے الگ میزبان موجود ہے۔

نجومہ کے ریستوراں میں کھانوں کی چار بہترین اور لذیذ اقسام پیش کی جاتی ہیں جن میں سعودی روایتی پکوان بھی شامل ہیں۔

موسم اچھا ہے تو یہاں آنے والے مہمان اپنے ولا کے باہر موجود محراب والی لکڑی کی چھت کے نیچے اپنی پسند کے کھانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
 

شیئر: