Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی پولیس میں پہلی ویمن لینڈ ریسکیو ٹیم کی گریجویشن

تقریب میں گریجویٹس نے اپنی کامیابیوں پر فخر کا اظہارکیا۔ ( فوٹو: وام)
دبئی پولیس نے 18 نان کمیشنڈ افسران پر مشتمل پہلی ویمن لینڈ ریسکیو ٹیم کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا ہے۔
 تقریب میں دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبد اللہ خلیفہ المری سمیت عہدیداروں نے شرکت کی۔
وام کے مطابق دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف نے امارات میں اپنی نوعیت کی پہلی ویمن ٹیم کو خصوصی لینڈ ریسکیٹو کورسز کرنے  پر مبارکباد دی۔
انہوں نے دبئی پولیس کی جانب سے  مختلف سکیورٹی اور عسکری شعبوں میں خواتین کی صلاحیتوں میں اضافے اور انہیں ٹریننگ فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کے عزم پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا ’اماراتی خواتین سکیورٹی اور پولیسنگ سمیت مختلف شعبوں میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں‘۔
میجر جنرل عبداللہ علی الغیثی نے بھی گریجویٹس کو مبارکباد دی اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
تقریب میں گریجویٹس نے خصوصا لینڈ ریسکیو آپریشنز میں اپنی کامیابیوں پر فخر کا اظہارکیا۔
انہوں نے سکیورٹی اور پولیسنگ دونوں شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کےلیے دبئی پولیس کے عزم کو سراہا۔

شیئر: