سعودی عرب اور کیوبا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا جائزہ
کثیر الجہتی صحت تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے سرکاری دورے کے دوران ہوانا میں کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل برموڈیز سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں خاص طور پر صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ملکوں اور عوام کے فائدے کے لیے دوطرفہ اور کثیر الجہتی صحت تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
سعودی وزیر صحت نے کیوبا میں صحت کے شعبے کی تعریف کی اور پائیدار ترقی، خوشحالی اور بہبود کے حصول کے لیے مشترکہ مفادات کی سپورٹ کی اہمیت پر زور دیا۔
کیوبا کے وزیر صحت عامہ ڈاکٹر جوز اینجل پورٹل مرانڈا اور دیگر عہدیدار بھی ملاقات میں موجود تھے۔