سعودی عرب میں کھجور کے فضلے کی ری سائیکلنگ کا اقدام
یہ طریقہ کار ماحول کے تحفظ میں معاون اور نئے اقتصادی مواقع پیدا کرے گا۔ فوٹو انسٹاگرام
سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت اور کھجوروں کے قومی مرکز نے مملکت میں مبینہ طور پر کھجور کے درختوں کے فضلے کو ری سائیکل کے خصوصی اقدام کا آغاز کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق کھجور کے درختوں کی باقیات کو خاص انداز سے جلا کر حاصل کردہ کوئلہ کاربن سے غیر محفوظ مواد، مٹی کی ساخت کو بہتر بناتا ہے، پانی کو برقرار رکھتا ہے اور غذائی اجزاء کی دستیابی کو بڑھاتا ہے۔
یہ بائیوچار گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔
کھجور کے فضلے سے خاص قسم کا کوئلہ تیار کر کے استعمال کرنے سے فراہمی آب میں 30 فیصد کمی ہو گی اور کھجور کے پودوں کی تیز رفتار نشوونما کے ساتھ زیادہ پیداوار کی توقع ہیں۔
یہ نظام ماحولیاتی طور پر پائیدار معیشت کو فروغ دینے اور جدید طریقوں کے ذریعے زرعی شعبے کو تقویت دینے کے عزم کو پورا کرنے میں مدد کرتا ہے۔
سعودی عرب میں 36 ملین سے زیادہ کھجور کے درختوں کے فضلے اور باقیات کی کثرت بائیوچار پیدا کرنے کا ایک قابل قدر ذریعہ ہے۔ یہ طریقہ کار نہ صرف ماحول کے تحفظ میں معاون ہے بلکہ سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے لیے نئے اقتصادی مواقع بھی پیش کرتا ہے۔