Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی اتحاد کی علامت ہے، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام

ملک کی سلامتی، خوشحالی، استحکام کی دعا کی ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے 94 ویں یوم وطنی پر اپنے پیغام میں کہا ’ہمارا شاندار قومی دن قابل فخر وطن کے صفحات میں تازہ ہونے والی ایک یاد ہے جس کی جڑیں عظیم سعودی عوام کے دلوں میں گہری ہیں‘۔
آفیشنل ایکس اکاونٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے ملک کی سلامتی، خوشحالی، استحکام اور اسے ہر شر سے محفوظ رکھنے کی دعا کی۔
العربیہ کے مطابق شاہ سلمان نے مملکت کو متحد کرنے میں خوشی کے معنی کو یاد دلائے کیونکہ اس دن کو قومی اقدار کا مظاہرہ کرنے، مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کے ذریعے اس کامیابی کو منانے کا وقت سمجھا جاتا ہے۔ مملکت بھر میں قومی دن منانا بھی سعودی ثقافت اور ورثے کو منانے کا ایک موقع ہے۔
اس کا مقصد مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود کے اس ملک کے حصوں کو متحد کرنے اور اس کی اسلامی اقدار کو مضبوط کرنے کےلیے دی گئی عظیم قربانیوں کو اجاگر کرنا ہے۔
ہم ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو اسلامی اقدار اور اخلاقی اصولوں کے بارے میں آگاہ کر سکتے ہیں جن پر قائدین نے اعتماد کیا ہے۔

شیئر: