بانی مملکت کے ہم عصر رہنے والے معمر شہری کی یادداشت
بانی مملکت کے ہم عصر رہنے والے معمر شہری کی یادداشت
جمعہ 23 فروری 2024 20:12
شاہ عبدالعزیز کے دور سے مملکت میں امن وامان قائم ہوگیا (فوٹو العربیہ چینل)
جازان ریجن کے ایک معمر سعودی شہری کا کہنا ہے کہ شاہ عبدالعزیز کی حکومت کے قیام سے قبل یہاں امن و امان کا فقدان تھا۔
سعودی ٹی وی چینل العربیہ نے جازان ریجن کے رہائشی 120 سالہ جابر مجھلی سے ملاقات کی جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے شاہ عبدالعزیز کے دور کو بہت قریب سے دیکھا اور مملکت کے متعدد قائدین کا ہم عصر رہا۔
ٹی وی انٹرویو میں معمر شہری جابر مجھلی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد اور دادا سعودی ریاست کے پہلے دور کے معاصرین میں سے تھے۔
معمر شہری کا کہنا تھا کہ شاہ عبدالعزیز کے دور حکومت کے قیام کے بعد مملکت سعودی عرب میں امن و امان کی یہ حالت تھی کہ اپنے مویشیوں کو بلا کسی خوف کے کھلا چھوڑ دیتے تھے جو چراگاہوں میں چرنے کے بعد خود ہی اپنے باڑوں میں پہنچ جاتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کے قیام کے بعد ہر طرح کا سکون ہوا لوگوں کو امن وامان کی دولت میسر آئی اور ترقی کی دروازے کھل گئے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں