Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپل شرما شو میں ارچنا پورن سنگھ کی جگہ کسے رکھا جا رہا تھا؟

سنیتا آہوجہ نے کہا کہ وہ کرشنا ابھیشیک اور کشمیرہ کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی۔ (فوٹو: ایکس)
بالی وڈ اداکاری گوندہ کی بیوی سنیتا آہوجہ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انڈیا کے مشہور کامیڈین کپل شرما اپنے شو میں ارچنا پورن سنگھ کی جگہ ان کو رکھ رہے تھے۔
’ٹاٹم آؤٹ وتھ انکت‘ نامی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سنیتا آہوجہ کا کہنا تھا کہ کپل شرما نے انہیں ارچنا پورن سنگھ کی جگہ مستقل مہمان کے طور پر رکھنے کا کہا تھا۔
’کپل نے مجھے بتایا کہ ہمیں ارچنا کی جگہ آپ کو رکھنا چاہیے۔ تو میں نے جواب دیا کہ آگر آپ ان کو شو سے ہٹا رہے ہیں تو کم از کم اس کو مناسب طریقے سے کریں۔‘
پوڈ کاسٹ میں سنیتا آہوجہ نے کہا کہ گو کہ کپل شرما شو جوائن کرکے انہیں بہت خوشی ہوتی ’تاہم میں کرشنا ابھیشیک اور کشمیرہ شاہ کے ساتھ اختلافات کے سبب یہ نہیں کر پاؤں گی۔‘
انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ کرشنا اور کشمیرہ کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔ ’میں جھوٹ نہیں بولوں گی۔ ان کی موجودگی میں میں کام نہیں کرسکتی۔ اگر وہ اس شو کا حصہ نہیں ہوتے تو میں ضرور یہ شو کرتی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کرشنا ابھیشیک اور کشمیرہ کو کسی صورت معاف نہیں کریں گی۔ ’میں ان کی شکل دیکھنا بھی نہیں چاہتی۔‘
قبل ازیں شوبز کی خبریں رپورٹ کرنے والی ویب سائٹ کوئی موئی نے رپورٹ کیا تھا کہ سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ میں کام کرنے والے اداکاروں کے معاوضے پرانے معاوضے سے دو گنا کر دیے گئے ہیں۔

سنیتا آہوجہ نے کہا کہ کپل شرما شو جوائن کرکے انہیں بہت خوشی ہوتی۔ (فوٹو: ایکس)

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ارچنا پورن سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اُن کی تنخواہ دوسرے اداکاروں سے کم ہے۔
حال ہی میں ایک شو میں سدھارت کھنہ کی جانب سے جب ارچنا پورن سنگھ سے سوال پوچھا گیا کہ ’کیا ان کے ساتھی ایکٹرز اس وجہ سے جلتے تو نہیں کہ انہیں صرف ہنسنے کے پیسے دیے جاتے ہیں‘؟
اس سوال کے جواب میں ارچنا پورن سنگھ نے کہا کہ ’پیسے تو یہ زیادہ لے جاتے ہیں بھیا، تو صحیح ہے نا محنت کرو بھائی۔‘
تاہم وہ اپنے معاوضے پر مطمئن نظر آئیں اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں تو صرف ہنسنے کے پیسے دیے جاتے ہیں۔

شیئر: