پاکستان کی جانب سے سبحان کریم نے دو گول سکور کیے جبکہ طلحہ اور عبدالغنی نے ایک ایک گول کیا۔
پہلے ہاف کے احتتام تک پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل تھی۔
سری لنکن ٹیم نے 76 ویں منٹ میں کھیل کا اپنا واحد گول کیا۔ پاکستان کا پانچواں سکور’اون گول‘ کی صورت میں ہوا۔
قبل ازیں گروپ کے دوسرے میچ میں پاکستان اور بھوٹان کا میچ 3-3 گولز سے برابر ہوگیا تھا۔
میچ کے فل ٹائم کے احتتام تک پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل تھی تاہم انجری ٹائم میں ہوم گراؤنڈ پر بھوٹان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو یقینی فتح سے محروم کیا۔
انجری ٹائم میں بھوٹان نے دو گول کرکے نہ صرف میچ برابر کیا تھا بلکہ پاکستان کو یقینی فتح سے بھی محروم کردیا تھا۔
اس سے قبل پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو0-1 سے شکست دی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستانی ٹیم ناقابل شکست ہے۔