Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام مسجد نبوی شیخ عبد المحسن کا زیمبیا کا دورہ

’دینی قیادت کے علاوہ جنوبی افریقہ کے دینی أمور کے ادارے کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد المحسن بن محمد القاسم نے زیمبیا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے دار الحکومت لوساکا کی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیا اورنماز کی امامت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ سننے کے لیے ملک کی اہم دینی قیادت کے علاوہ جنوبی افریقہ کے دینی أمور کے ادارے کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی ہے۔
شیخ ڈاکٹر عبد المحسن القاسم نے اپنے خطبے میں قرآن کریم کی عظمت کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ اللہ کا دستور اور بندوں کے لیے رسی ہے جسے مضبوطی تھامنے کی ضرورت ہے‘۔
انہوں نے فرزندان اسلام کو قرآن مجید کی تلاوت کرنے، سمجھنے اور تدبر کرنے کے علاوہ اس پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔
امام و خطیب مسجد نبوی زیمبیا کے دورے کے دوران ملک کے اہم دینی مراکز کے علاوہ حکومتی ذمہ داران سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
 

شیئر: