جدہ: دلکش ساحل اور خوبصورت نظاروں کا شہر
جدہ واٹر فرنٹ بحیرہ احمر کے ساحل کے ساتھ 4 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے (فوٹو اخبار 24)
بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع جدہ شہر اپنے دلکش ساحل اور نظاروں سے وزیٹرز کو مسحور کرتا ہے۔ جدہ ساحل سمندر کے اطراف لگژری ہوٹل، بلند و بالا عمارتیں اور بیچ فرنٹ مخصوص مارکیٹیں دلکش سمندری نظارے پیش کرتی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق جدہ واٹر فرنٹ شہر اور سمندر کا ایک ہم آہنگ امتزاج ہے جو بحیرہ احمر کے ساحل کے ساتھ 4 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ اس کا کل رقبہ تقریبا 7 ہزار مربع میٹر پر یہ ایک خوبصورت منزل ہے۔
جدہ واٹر فرنٹ پرعوامی ریتیلے ساحل، فشنگ سپاٹ، واکنگ ٹریک اور تفریحی سرگرمیوں جیسے تیراکی، سائیکلنگ اور ایکسرسائز کے لیے بھی کھلی جگہیں ہیں۔
کنگ عبداللہ بیچ سٹی اپنےبحیرہ احمر کا ساحل اپنے صاف و شفاف پانی کےلیے مشہور ہے۔ بحیرہ احمر کے ساتھ اس کے سٹرٹیجک محل وقوع نے سیاحتی اور اقتصادی اہمیت میں اضافہ کیا ہے۔
یہاں کا ساحل سر سبز مقامات، باغات اور جدید تفریحی علاقوں سے گھرا ہوا ہے، جو اسے آرام اور قدرتی خوبصورتی کے متلاشی وزیٹرز کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔
جدہ کے جنوب میں واقع سیف بیچ ایک اور دلکش منزل ہے۔ یہاں کا ساحل اپنی نرم ریت، صاف پانی اور دلکش نظاروں کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ درختوں اور سرسبز مقامات اس علاقے کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ایک پر سکون ماحول فراہم کرتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں