سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے لینڈ ٹرانسپورٹ کے لیے چالان کے حوالے سے طریقہ کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ضوابط میں کی جانے والی تبدیلی عوامی ٹرانسپورٹ کے شعبے پر ہوگا جس میں ٹیکسی، بسیں ، رینٹ اے کار سروس ، ہیوی ٹرانسپورٹ اور گاڑیاں کو لوڈ کرنے والے ٹریلرز وغیرہ شامل ہیں۔
اتھارٹی کی جانب سے نئے ضوابط کے مطابق ٹرانسپورٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں کو چالان پر اعتراض دائر کرنے کے لیے 60 دن کی مہلت دی گئی ہے۔
اس دوران وہ کسی بھی نوعیت کے چالان پر اس صورت میں اعتراض دائر کرسکتے ہیں ،اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ہونے والا چالان غلط تھا۔