Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت ضوابط کی خلاف ورزی پر تین فضائی کمپنیوں پر جرمانہ

’مذکورہ کمپنیوں کی وبائی امراض کے شکار ممالک سے پرواز مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اتری تھی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت نے وبائی امراض کے شکار ممالک سے آنے والی پروازوں کے لیے طے شدہ صحت ضوابط کی خلاف ورزی پر تین فضائی کمپنیوں کے خلاف جرمانہ عائد کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ کمپنیوں کی وبائی امراض کے شکار ممالک سے پرواز مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اتری تھی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’طے شدہ بین الاقوامی صحت ضوابط کے تحت فضائی کمپنی پر لازم ہے کہ وہ وبائی امراض کے شکار ممالک سے پرواز لانے سے پہلے جہازوں میں جراثیم کش مواد کا سپرے کرے‘۔
’مذکورہ فضائی کمپنیوں نے  وبائی امراض کے شکار ممالک سےجہاز پر سپرے کئے بغیر پرواز چلا دی تھی‘۔

شیئر: