جدہ انٹر نیشنل مارکیٹ میں آگ لگ گئی
اتوار 29 ستمبر 2024 10:19
’صبح کے وقت اس میں آگ لگ گئی جس سے اٹھنے والا دھواں دور دور سے دکھائی دینے لگا‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کی مشہور انٹرنیشنل مارکیٹ میں آگ لگ گئی ہے جسے شہری دفاع کی ٹیمیں بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
جدہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں الروضہ محلے میں واقع ہے اور شہر کی قدیم ترین مارکیٹ ہے۔
آج اتوار کو صبح کے وقت اس میں آگ لگ گئی جس سے اٹھنے والا دھواں دور دور سے دکھائی دینے لگا۔
اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی کئی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تادم تحریر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔