Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشا کی منشیات کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور

جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے اضافی نوٹ لکھا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز سے متعلق الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔
پیر کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
پانچ رکنی لارجر بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس عقیل عباسی شامل تھے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی سنگل بینچ کا فیصلہ بطور عدالتی نظیر بھی پیش نہیں کیا جا سکتا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے اضافی نوٹ لکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کارساز حادثہ: ملزمہ نتاشا کی منشیات کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ نے کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کی منشیات کے مقدمہ میں بھی ضمانت منظور کر لی ہے۔
پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
ہائیکورٹ نے ملزمہ کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
ملزمہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ ’ہماری ایک ایف آئی آر میں درخواست ضمانت منظور کی جا چکی ہے اور اُس کیس میں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔‘
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ جب نتاشا گاڑی چلا رہی تھی وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھی۔
اس پر وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی ابہام ہے کیونکہ بلڈ میں میتھا فیٹامائن موجود نہیں لیکن یورین میں موجود تھا۔
پولیس نے منشیات کے استعمال کے بعد کار ڈرائیو کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم کا نیپال میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی شہری آزمائش کی اس گھڑی میں نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی اور نیپالی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے پاکستان میں 2022 کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اورہر قسم کی امداد کے لیے تیار ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے بھی اپنے بیان میں نیپال میں حالیہ بارشوں کے باعث تباہ کن سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

شیئر: