Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کنگ عبدالعزیز کی تاریخ پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس

کانفرنس کے موقع پر ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔( فائل فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی، کنگ عبدالعزیز کی تاریخ پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔
 ’کنگ عبدالعزیز کے عہد میں ترقی، پائیداری اور بااختیار بنانے کے عنوان سے کانفرنس 28 اور 29 جنوری 2025 کو یونیورسٹی کیمپس ہال میں ہوگی۔
ایس پی اے کے مطابق یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد العامری نے کانفرنس کی فراخدلانہ سرپرستی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تعریف کی۔
ان کا کہنا تھا’ یہ کانفرنس کنگ عبدالعزیز کی معیشت کے حوالے سے فکر اور ان کے دور حکومت میں اقتصادی پالیسیوں اور نظام کا جائزہ لے گی۔ کنگ عبدالعزیز کے دور میں سعودی معیشت کے کردارکو اجاگرکرے گی‘۔
انہوں نے بتایا’ کانفرنس کا تیسرا ایڈیشن دنیا بھر کے معروف سکالرز اور ریسرچرز کے گروپ کو اکھٹا کرے گا۔ ورکشاپس، ڈائیلاگ سیشنز میں سعودی معیشت کے ذرائع، معاشی بحرانوں سے نمنٹے اور جدید دور کے پہلووں پر توجہ دی جائے گی‘۔
کانفرنس کے موقع پر ایک نمائش اور دیگر سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

شیئر: