Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں ’A3‘ نامی دم دار ستارے کا مشاہدہ

’سعودی عرب میں آخری دم دار ستارے کا مشاہدہ 1997 میں ہوا  تھا‘ ( فوٹو: سبق)
قصیم ریجن کے الرس شہر میں فلکیاتی علوم کی کمیٹی  نور الفلک نے ’A3‘ نامی دم دار ستارے کا مشاہدہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی کے سربراہ عیسی الغفیلی نے کہا ہے کہ ’دم دار ستارے چند دنوں کے بعد غائب ہوجائے گا جبکہ دو ہفتے کے بعد دوبارہ زیادہ چمکدار نظر آسکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کمیٹی کے ماہرین کرہ ارضی کے جنوبی حصے  سے اس کا تعاقب کر رہے ہیں جبکہ اب یہ قصیم سے دور بین کے ذریعہ نظر آنا شروع ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں آخری دم دار ستارے کا مشاہدہ 1997 میں ہوا  تھا‘۔

شیئر: