Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کافی کے شعبے میں 47 ہزار تجارتی لائسنس جاری

’عالمی دن کے تقرر کے باعث اس شعبے میں کام کرنے کے لیے نئے تجارتی اداروں کا اضافہ ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ کافی کے شعبے میں کام کرنے کے لیے 47 ہزار تجارتی لائسنس کا اجرا ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کافی کے عالمی دن کے تقرر کے باعث اس شعبے میں کام کرنے کے لیے نئے تجارتی اداروں کا اضافہ ہواہے۔
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’نئے لائسنس سعودی قہوہ کاشت کرنے، فروخت کرنے ،قہوہ اور کافی تیار کرنے والی مشینوں کی فروخت کرنے اور عام کافی شاپس کھولنے کے لیے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں کافی شاپس کا کاروبار عروج پر ہے جبکہ غیر سعودیوں کو بھی سعودی قہوہ میں دلچسپی پیدا ہوگئی ہے‘۔
واضح رہے کہ یکم اکتوبر کافی کا عالمی دن ہے جسے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

شیئر: