Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف سعودی تاجر ابراہیم ابو الجدایل دیوالیہ قرار

’تمام قرض خواہوں اور شیئرز ہولڈروں کو اندراج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کے تجارتی عدالت کے فیصلے اور اپیل کورٹ کی فیصلے پر تصدیق کے بعد معروف سعودی تاجر ابراہیم ابو الجدایل کو دیوالیہ قرار دے دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دیوالیہ کے آڈیٹر ہاشم عمر خیاط نے مقامی اخبارات میں دیوالیہ قرار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
محکمہ دیوالیہ کے آڈیٹر ہاشم عمر خیاط نے اعلان کیا ہے کہ ’سعودی تاجر ابراہیم أبو الجدایل کے باقی ماندہ اور موجودہ اثاثے محکمے کی تحویل میں ہیں‘۔
انہوں نے تمام قرض خواہوں اور شیئرز ہولڈروں کو جن کی تعداد 3490 ہے خصوصی ویب سائٹ پر اپنا اندراج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اندراج مکمل ہونے کے بعد تحویل میں لئے جانے والے موجودہ اثاثے مطالبہ کرنے والوں میں تقسیم کئے جائیں گے‘۔
انہوں نے قرض خواہوں اور شیئرز ہولڈر کو آئندہ 10 دنوں کے اندر اپنے اعتراضات جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: