Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان کا سری لنکا کو 116 رنز کا ہدف

پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا (فوٹو: آئی سی سی)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کا متحدہ عرب امارات میں آغاز ہو گیا ہے۔
شارجہ میں جاری ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمنز اور سری لنکا ویمنز آمنے سامنے ہیں۔
پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 116رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو دوسرے ہی اوور میں پہلی وکٹ اس وقت گری جب ٹیم کا مجموعی سکور چھ تھا۔
اس کے بعد پاکستان کا بیٹنگ آرڈر لڑکھڑا گیا اور پھر یکے بعد دیگرے پاکستان کی بیٹرز پویلین روانہ ہوتی رہیں۔
پاکستان کی چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکیں۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء 30، ندا ڈار 23 اور اُمامہ سہیل 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
منیبہ علی 11 اور سدرہ آمین 12 رنز بنا کر سری لنکا کا شکار بنیں۔
طوبہ حسن پانچ، ڈائنہ بیگ دو، عالیہ ریاض صفر اور سعدیہ اقبال دو رنز بنا کر پویلین لوٹیں جبکہ نشرہ سندھو چھ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
سری لنکا کی جانب سے اُدشیکا پرابدھانی، سگان دکا کُماری اور چماری اٹاپٹو نے تین، تین جبکہ کویشا دلہاری نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا ٹیم کی کپتان چماری اٹاپٹو ہیں جبکہ پاکستان ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کر رہی ہیں۔
اس سے قبل ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش نے سکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

منیبہ علی (وکٹ کیپر)، گُل فیروز، سدرہ آمین، ندا ڈار، عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء (کپتان)، طوبہ حسن، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور ڈائنا بیگ پاکستان کی پلئنگ الیون میں شامل ہیں۔

سری لنکا کی پلیئنگ الیون

وشمی گونارتنے، چماری اٹاپٹو (کپتان)، ہریشتا ثمروکرما، کویشا دلہاری، نیلاکشکا سیلوہ، حسینی پریرہ، انوشکا سنجےوانی، سگان دکا کُماری، انوشی پریا درشنی، سچنی نیسانسلا اور اُدشیکا پرابدھانی سری لنکا کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

شیئر: