Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیگ سپنر عثمان قادر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

عثمان قادر نے پاکستان کی ایک ون ڈے اور 25 ٹی20 میچوں میں نمائندگی کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
عثمان قادر نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جمعرات کو کیا۔
عثمان قادر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’آج میں پاکستان کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں اور جب میں اپنے اس شاندار سفر کو دیکھتا ہوں تو میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بہت فخر کی بات ہے اور میں اپنے کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کی سپورٹ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔‘
لیگ سپنر نے مزید لکھا کہ ’جیسے میں اب اپنے نئے باب کا آغاز کر رہا ہوں، میں اپنے والد کی میراث کو آگے بڑھاؤں گا جو کے کرکٹ سے میرا پیار ہے اور جو باتیں انہوں نے مجھے سکھائی تھیں۔‘
 

خیال رہے کہ عثمان قادر پاکستان کے عظیم لیگ سپنر عبدالقادر کے بیٹے ہیں۔
عثمان قادر نے پاکستان کی ایک ون ڈے اور 25 ٹی20 میچوں میں نمائندگی کی جس میں انہوں نے بالترتیب ایک اور 31 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 7 نومبر 2020 کو زمبابوے کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹی20 میچ سے کیا تھا۔ 

شیئر: