گذشتہ رات بدھ کو پریس کانفرنس میں تصدیق کی گئی ہے کہ مرکزی تقریب کو باکسرز کی طرف سے مشترکہ طور پر فروغ دیا جائے گا۔
پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے ’لاطینو نائٹ‘ ریاض سیزن کا پہلا ایونٹ ہوگا جو دنیا بھر میں باکسنگ کے شائقین کو مفت دکھایا جائے گا۔
توقع ہے کہ یہ ایونٹ باکسنگ میں ’لاطینو ٹیلنٹ‘ سب سے بڑے اور شاندار مقابلوں میں سے ایک ہوگا۔
اس میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کروزر ویٹ چیمپیئن گلبرٹو ’زورڈو‘ میکسیکو کے رامیریز اور یوکے کے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے چیمپیئن کرس بلم اسمتھ کے درمیان مقابلے ہوں گے۔
ایونٹ میں سابق یونیفائیڈ چیمپیئن اور یو ایس اولمپیئن جوز رامیرز کا مقابلہ خطرناک ناقابل شکست دعویدار اور ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن میں نمبر ون رینک کے چیلنجر آرنلڈ باربوزا جونیئر سے 12 راؤنڈ کے لائٹ ویٹ کے ٹائٹل ایلیمینیٹر میں ہوگا۔
اس کارڈ میں میکسیکو کے ولیم ’ایل کیمرون‘ زیپیڈا اور سابق انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے عالمی چیمپئن ٹیون ’2 ایکس‘ فارمر کے درمیان 10 راؤنڈ کا مقابلہ ہو گا۔
تقریب میں شامل گولڈن بوائے پروموشنز کے چیئرمین اور سی ای او آسکر ڈی لا ہویا نے بتایا ہے ’ سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الالشیخ اور میں شائقین کے لیے بہترین فائٹ لانے کا ایک جیسا ہی وژن رکھتے ہیں۔
ورلڈ ٹائٹل یونیفیکیشن فائٹ سے لے کر سابق چیمپیئنز اور ابھرتے ہوئے دعویداروں کے درمیان میچز اس ایونٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔
گولڈن بوائے پروموشنز کے چیف بزنس آفیسر فیلیپ بوٹن نے کہا ہے کہ ’ہم لاطینو نائٹ کو فروغ دینے اور گولڈن بوائے کی عالمی شہرت بڑھانے کے لیے ریاض سیزن کے ساتھ کام کرنے پر بہت پُرجوش ہیں۔‘
ریاض سیزن میں شاندار مقابلوں کا آغاز شکاگو کے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن میں نمبر ون کے دعویدار کینتھ ’باس مین‘ سمز جونیئر اور آسکر ’لا میگرانا‘ ڈوارٹے کے درمیان 12 راؤنڈ کے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سپر لائٹ ویٹ ٹائٹل کے ساتھ ہوگا۔