Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں منعقدہ ’انٹرسیک سعودی 2024 ‘ نمائش ختم

سیکیورٹی سروسز کی 300 عالمی کمپنیوں نے اسٹالز لگائے (فوٹو، ایس پی اے)
 انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر ریاض میں ’انٹرسیک سعودی عرب 2024‘ نمائش  3 دن جاری رہنے کے بعد جمعرات کی شام ختم ہو گئی ۔ نمائش کا انعقاد سول ڈیفنس اورجنرل اتھارٹی فار سیکیورسٹی سروسز کی جانب سے کیا گیا تھا۔
نمائش میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے سیکیورٹی سروسز کے معیار کو بہتر بنانے اور فوری و معیاری خدمات کی فراہمی کو اجاگر کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق نمائش میں شامل سعودی سیکیورٹی کے اداروں کی جانب سے کسی بھی خلاف ورزی کی روک تھام اوراس کا تدارک کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے جدید سسٹم کو متعارف کرایاگیا۔

مصنوعی ذہانت سے لیس انتہائی حساس  آلات نمائش میں رکھے گئے(فوٹو، ایس پی اے)

مصنوعی ذہانت سے لیس سیکیورٹی کی گاڑیوں میں جو سسٹم فراہم کیا گیا ہے اس کے ذریعے کسی بھی ہنگامی حالت کے بارے میں فوری طورپر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جبکہ حاصل ہونے والی معلومات کو مرکزی کنٹرول روم میں بھی ارسال کیا جاتا ہے ۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم سے لیس ڈرون طیاروں میں انتہائی حساس اور جدید نوعیت کے کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو نہ صرف ہنگامی حالات میں استعمال کیے جاسکتے ہیں بلکہ ان میں موجود حساس سینسرز کے ذریعے ماحولیاتی خطرات سے بھی بروقت آگاہی حاصل کی جاسکتی ہے۔

سیکیورٹی سروسز کے بارے میں زائرین کو مطلع کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)

نمائش میں  امن عامہ اور سیکیورٹی سروسز کے شعبے سے تعلق رکھنے والی 32 ممالک کی 300 سے زیادہ عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں نے اسٹالز لگائے ۔
سیکیورٹی مصنوعات کی نمائش میں  شہری دفاع ، ادارہ امن عامہ ، وزارت ماحولیات کے بھی اسٹالز لگائے گئے تھے جہاں ان اداروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے زائرین کو مطلع کیا گیا۔

شیئر: