Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قانون کی خلاف ورزی پر 222 آجروں کے خلاف کارروائی

گھریلو ویزے پر مملکت آنے والے غیرملکیوں سے تفتیش کی گئی ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کی جانب سے گھریلو ملازمین کے حوالے سے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر 222 آجروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت افرادی قوت کے قانون کے مطابق کسی بھی آجر کے لیے یہ عمل غیرقانونی ہے کہ وہ اپنے گھریلو کارکن کو بغیر آجیر پرمٹ کے کسی دوسری جگہ کام کرنے کی اجازت دے۔
وزارت کی تفتیشی  ٹیموں نے مختلف شہروں میں گھریلو ویزے پر مملکت آنے والے غیرملکیوں سے تفتیش کی جس میں انکشاف ہوا کہ ان کے آجروں نے انہیں آزاد چھوڑا ہوا تھا اور وہ اپنا ذاتی کام کر رہے تھے۔
قانون کے مطابق غیر ملکی کارکنوں کے لیے یہ پابندی ہے کہ وہ اپنے سپانسر کے علاوہ کسی دوسری جگہ کام نہیں کر سکتے، نہ اپنا ذاتی کام کرنے کے اہل ہوسکتے ہیں۔ ایسا کرنے پر نہ صرف کارکنوں کے اسپانسرز بلکہ کارکنوں کو بھی سزا کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔
وزارت افرادی قوت کی جانب سے خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والے سپانسرز کو جرمانے کیے گئے علاوہ ازیں ان پر دوسرے ویزے کے اجرا کی پابندی عائد کردی گئی۔

شیئر: