سوئٹزر لینڈ میں سعودی اور خلیجی سیاحوں نے 426 ملین ڈالر خرچ کیے
جی سی سی کے سیاحوں کی تعداد گزشتہ برس سے 27 فیصد زیادہ ہے۔( فوٹو: الاقتصادیہ)
خلیج تعاون کونسل میں سوئس سیاحتی بورڈ کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے’ سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران سوئٹزرلینڈ میں سعودی اور خلیجی سیاحوں نے 426 ملین ڈالر خرچ کیے‘۔
الاقتصادیہ سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر گوئٹز نے بتایا رواں برس کے ابتدائی چھ ماہ میں 301114 خلیجی سیاح جن میں 115646 کا تعلق سعودی عرب سے تھا سوئٹزرلینڈ آئے۔ یہ تعداد گزشتہ برس 2023 کے مقابلے 27 فیصد زیادہ ہے۔
’خلیجی سیاحوں نے 420 فرانک یومیہ یعنی 1800 ریال کے مساوی خرچ کیا۔ ان سیاحوں نے اوسطا 3 سے 5 دن سوئٹزرلینڈ میں قیام کیا‘۔
خلیجی اور سعودی سیاحوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ’ سعودی عرب ، کویت ، قطر اور امارات سے سوئٹزرلینڈ آنے والے سیاح دیگر ممالک کے سیاحوں کے مقابلے میں زیادہ خرچ کرتے ہیں‘۔
دوسری جانب سعودی عرب میں سوئٹزرلینڈ سیاحت بورڈ کے ڈائریکٹر ماجد الوادی کا کہنا تھا’ ریاض میں سوئٹزرلینڈ ساحتی بورڈ نے باقاعدہ اپنے ادارہ قائم کیا ہے جس کا مقصد دوطرفہ سیاحت کو فروغ دینا ہے‘۔