Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسٹم سروسز فیس، سعودی عرب میں نئے ضوابط پر عملدرآمد کا آغاز

سکینگ اور سمپل کی لیبارٹری چیکنگ کی فیسیوں کو ختم کردیا گیا ہے۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں کسٹم سروسز فیس کے حوالے سے نئے ضوابط پر عمل درآمد کا آغاز اتوار 6 اکتوبر سے کیا جارہا ہے۔
نئے ضوابط کے مطابق ایکسپورٹ پر کسٹم سروس فیس ختم  جبکہ امپورٹ کے لیے فیس کا تناسب کم کرکے اسے 0.15 فیصد کیا جا رہا ہے۔ کسٹم ضوابط میں بھی رعایت دی جائے گی۔
سبق نیوز کے مطابق بیرون ملک سے انفرادی طورپر آن لائن خریداری پرکسٹم ڈیوٹی اور دیگر فیسوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق وہ اشیا جن کی مالیت 1000 ریال سے زیادہ نہیں ان پر کسٹم فیس صرف 15 ریال وصول کی جائے گی۔
 
نئے کسٹم ضوابط کے مطابق کسٹم سروسز کی فیسوں میں میں کمی کی گئی ہے جن میں بیرون مملکت سے امپورٹ کیے جانے والے سامان کی کسٹم انسپیکشن، کسٹم ڈیٹا کے معائنہ کی فیس، سامان کی سکینگ اور سمپل کی لیبارٹری چیکنگ کی مد میں تمام فیسیوں کو ختم کردیا گیا ہے۔
کسٹم اتھارٹی کا کہنا ہے’ امپورٹرز کو سہولت فراہم کرنے کےلیے نئے ضوابط کی منظوری دی گئی ہے جن پرعمل درآمد 6 اکتوبر سے کیا جارہا ہے‘۔

شیئر: