پاکستان میں پیر 7 اکتوبر کو سونے کی قیمت کیا رہی؟
پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ آخری تجارتی دن پر سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے تھی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 171 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار اور 671 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 3,050 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2,614 روپے برقرار رہی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیر کو سونے کی قیمت میں فی اونس 3 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 2 ہزار 656 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ سنیچر کو اس کی قیمت 2 ہزار 653 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔