Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافروں کے حقوق کا خیال نہ رکھنے والی فضائی کمپنوں پر جرمانے

مجموعی طور پر خلاف ورزیوں پر 8.7 ملین ریال جرمانے کیے گئے۔( فوٹو: سبق)
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 2034 کی تیسری سہ ماہی میں سول ایوی ایشن قانون، ضوابط اور اتھارٹی ہدایات کی خلاف ورزیوں پر متعدد اداروں اور افراد پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے جاری سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا کہ خلاف ورزیوں پر 8.7 ملین ریال جرمانے کیے گئے۔
 متعلقہ کمیٹی نے 197 فیصلے صادر کیے جن میں سے 177 فیصلے فضائی کمپنیوں کے بارے میں تھے۔ مسافروں کے حقوق کا خیال نہ رکھنے کی شکایات پر 8.5 ملین ریال جرمانے کیے گئے۔
کمیٹی نے سول ایوی ایشن کی مقررہ  ہدایات پرعمل نہ کرنے کی صورت میں 4 خلاف ورزیوں پر فضائی کمپنیوں پر ایک لاکھ 50 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے 4 افراد پر ڈرون ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 25 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا جبکہ مختلف ایئرلائن کے طیاروں میں 9 خلاف ورزیاں ریکارڈ کرتے ہوئے ان پر 3100 ریال جرمانہ عائد کیا گیا۔

شیئر: