Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل میں چاقو کے حملے میں کم سے کم چھ افراد زخمی، دو کی حالت نازک

حکام کے مطابق چھ زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے (فوٹو: روئٹرز)
اسرائیل کے شہر حدیرا میں بدھ کو چاقو کے حملے میں کم سے کم چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے دو شدید زخمی ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ’حملہ کرنے والے دہشت گرد کو مار دیا گیا ہے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’چار مختلف مقامات کی نشان دہی ہوئی ہے جہاں چاقو کے حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘
پولیس کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم جاری کی گئی ایک ویڈیو میں ایک مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
طبی حکام کے مطابق زخمی ہونے والے چھ افراد کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد ملک میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
اس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر حملوں کا آغاز کردیا جو تاحال جاری ہیں اور اب یہ جنگ قریبی ملک لبنان تک پھیل چکی ہے اور اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

شیئر: